برطانوی شہزادہ ولیم فلسطینی پکوڑوں اور کچوریوں کے دیوانے نکلے

برطانوی شہزادہ ولیم فلسطینی پکوڑوں اور کچوریوں کے دیوانے نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ(این این آئی)مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کی بلدیہ میں برطانوی شہزادے ولیم کا پْرتپاک استقبال کیا گیا۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا یہ فلسطین کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔رام اللہ بلدیہ کے رکن سماح نصار نے عرب ٹی وی کے مطابق رام اللہ اسلامی اور مسیحی باہمی بقاء کی علامت رہا ہے۔شہر کی بلدیہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر دم کوشاں رہتی ہے۔سرکاری استقبال کے بعد شہزادہ ولیم نے بلدیہ کے ارکان کے ساتھ عوامی بازار کا دورہ کیا۔ وہاں برطانوی شہزادے نے فلافل (عربی پکوڑے) اور فلسطینی صفیحہ (کچوری) سے چٹخارے حاصل کیے۔
فلسطینی صحافیوں کے مطابق شہزادہ ولیم نے سیاسی سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں حکومت کا نمائندہ نہیں بلکہ اپنی ذات اور شاہی خاندان کا نمائندہ ہوں۔اپنے دورے کے اختتام پر برطانوی شہزادے نے صفیحہ کے فروخت کرنے والے سے آدھا کلو فلسطینی کچوری پارسل کروائی اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔شہزادہ ولیم نے فلسطینی پناہ گزینوں کے الجلزون کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں اسکول کی بعض طالبات سے ملاقات کی۔ برطانوی شہزادے نے طالبات کو بتایا کہ وہ شوق سے فٹبال کے عالمی کپ کے میچ دیکھ رہے ہیں اور اپنے ملک کی جیت کے متمنی ہیں۔

مزید :

علاقائی -