ناراض ووٹرز نے زاہد حامد کی گاڑی پر ڈنڈے سادیئے،

ناراض ووٹرز نے زاہد حامد کی گاڑی پر ڈنڈے سادیئے،

 پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر زاہد حامد بھی شہریوں کے غصے کا شکار ہوگئے اور پسرور کچہری کے دورے پر ناراض شہریوں نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسادیئے۔عام انتخابات کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے اور اب تک کئی امیدواروں کو ووٹرز نے گھیر کر ان کی کارکردگی پر باز پرس کی ہے۔جیونیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سیالکوٹ کی پسرور کچہری میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انتخابی نشان الاٹ کرانے کیلئے پہنچے تو واپسی پر وہاں موجود شہریوں نے انہیں گھیر لیا۔شہریوں نے زاہد حامد کیخلاف نعرے بازی کی اور چور چور کے نعرے بھی لگائے، نعرے بازی پرسابق وزیر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے جس پر لوگوں نے گاڑی پر ڈنڈے اور مکے بھی مارے۔

زاہد حامد

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...