بھارت میں سمارٹ فونز پر افواہیں، مزید تین شہری قتل ،انٹرنیٹ سروس

بھارت میں سمارٹ فونز پر افواہیں، مزید تین شہری قتل ،انٹرنیٹ سروس

بند نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں اسمارٹ فونز کے ذریعے پھیلنے والی افواہوں کے باعث مزید تین افراد کے قتل کے بعد ریاست تری پورہ میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی اور شمال مشرقی بھارت میں حالیہ ہفتوں میں کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں کہ عام شہریوں میں اسمارٹ فونز کی مختلف ایپلیکیشنز کے ذریعے یکدم ایسی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کے نتیجے میں مقامی باشندوں کے مشتعل گروپوں نے ایسے عام لوگوں پر حملے کر دئیے جنہیں انہوں نے مشتبہ سمجھا تھا،ایسے نئے واقعات میں مزید تین افراد کے قتل کے بعد شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں حکام نے اس پورے صوبے میں انٹرنیٹ سروس ہی بند کرا دی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...