پٹرول 7.54ڈیزل 14مٹی کا تیل3.36اور لائٹ ڈیزل 5.92روپے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.50 روپے فی لیٹر ہوگئی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق مشکل مالی حالات کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجو ائی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول