پارٹی ٹکٹ درکار ہوتی تو نواز شریف کو درخواست دیتا لیکن تھوک کر نہیں چاٹتا، نثارعلی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان چودھری نثارنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سے ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے چودھری نثار تنہا نہیں بلکہ اللہ کے بعد صرف اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی لیکن نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں برادری نہیں پاکستان کی سیاست کرتا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا اس حلقہ انتخاب میں انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی لیکن اب گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔
چودھری نثار