عمران خان کی چودھری عبدالغفورکو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

عمران خان کی چودھری عبدالغفورکو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چودھری عبدالغفور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چودھری عبدالغفور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔چودھری عبدالغفور کے مطابق عمران خان نے ان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ آپ بہادر آدمی ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔چودھری عبد الغفور نے کہا کہ تحریک انصاف میں جانے کا فیصلہ کرچکا ہوں جبکہ عمران خان نے وعدہ کیا کہ گھر آکر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
عمران خان/دعوت

مزید :

صفحہ اول -