پاکستان عوامی تحریک کا الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ

پاکستان عوامی تحریک کا الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ

لاہور( شہزاد ملک )پاکستان عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں ووٹ کے حصول کیلئے کی جانے والی درخواست منظور کر لی ۔ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی قیادت نے ملک بھر میں موجود پی اے ٹی اور ادارہ منہاج القران سے وابستہ لوگوں کے پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق جب پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کااعلان کیا تو اس کے کچھ دن بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوامی تحریک کی قیادت سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ الیکشن میں اپنے کارکنوں ،حامیوں، ادارہ منہاج القران اور اس کی یونیورسٹیوں سے وابستہ لوگوں کو ہماری طرف سے درخواست کریں کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی طرف سے عوامی تحریک کے اس فیصلے کے بارے میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھی بتا دیا گیا ۔

عوامی تحریک/پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...