وفاق اور 2صوبوں کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

وفاق اور 2صوبوں کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

اسلام آباد/لاہور (صباح نیوز،این این آئی،کرائم رپورٹر) الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات کو صاف و شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے و فاق، پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں و تقرریوں کی منظوری دے دی ہے پنجاب میں 260سندھ میں 207اور اسلام آباد کے 70افسروں کے تبادلے کر دئیے گئے۔پنجاب میں 147اسسٹنٹ کمشنرز 11ایس پیزاور ایڈیشنل ایس پیز کا تبادلہ کر دیا گیا، 19سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز 37ایڈیشنل کمشنر ریونیو کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے پنجاب کے 22ڈپٹی کمشنر فنانس 23ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل کے بھی تبادلے کر دئیے گئے جبکہ سندھ میں 184ڈی ایس پیز ، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری قانون ڈاکٹر ابو الحسن نجمی کا استعفیٰ منظور کر کے صلاح الدین کو سیکرٹری قانون کا اضافی چارج دیدیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اقبال کو ایڈ یشنل سیکرٹری قانون ،عائشہ سعید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ ،محمد شاہد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر ،کاشف محمد علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ، سارہ اسلم کو سیکرٹری لیبر ،کیپٹن (ر) اکرام الحق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایم بی ٹی ڈی ،عارف عمر عزیز سیکرٹری صوبائی محتسب ،مہر خالد احمد ڈائریکٹر ریونیو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،محمد اویس ملک ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور ،مسرت جبیں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی ، محمد وقاص انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس راولپنڈی ،آمنہ رفیق ایڈ یشنل کمشنر ریونیو حافظ آباد ،ہمایو ں مظہر شیخ کو چیئرمین لیکو ٹیشن بورڈ ،نوید حیدر شیرازی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،رانی حسنہ کنول ایڈیشنل کمشنر ریو نیو گجرات،سید موسیٰ ضیا ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرر یو نیوشیخوپورہ ،منصور احمد خان ایڈ یشنل کمشنر ریو نیو ناروال ،محمد ارشد ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور ،خر م شہزاد ایڈ یشنل کمشنر اوکاڑہ،عبد السلام عارف ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سر گودھا ،طارق خان نیازی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاؤ الدین ،آفاق وزیر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب ،سید محمد شاہ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر،،غلام مصطفی ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ، محبوب احمد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد ،عمر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی ،ڈاکٹر احمد افنان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن ،راؤ امتیاز احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ ، کامران خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوا ل ، محمد نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان ،عطاء الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور ،محمد اقبال گلزار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ ،محمد شاکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی ،سلیم خالد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک ،محمد زاہد اکرام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور ،فخر السلام ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ ،احسان علی جمالی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان ،خالد محمود قریشی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم تعینات کر دیا گیا ، اس کے ساتھ قیصر احمد باجوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال سے اور غلام رسول بھٹی راجن پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔دوسری جانبپنجاب حکومت نے 277ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...