موبائل سے نتائج دینے والے پریذائیڈنگ افسروں کو 1000روپے اضافی دینے کا فیصلہ

موبائل سے نتائج دینے والے پریذائیڈنگ افسروں کو 1000روپے اضافی دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن نے اپنے ذاتی موبائل سے نتائج الیکشن کمیشن تک پہنچانے والے پریذائیڈنگ آفیسران کو 1000روپے اضافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے ذاتی موبائل سے رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت نتائج الیکشن کمیشن تک پہنچانے والے پریذائیڈنگ آفیسران کو 1000روپے اضافی دے گا۔انتخابی قانون 2017کی شق 13دوکے تحت پریذائیڈنگ آفیسران اپنے پولنگ سٹیشن کے فارم 54کی تصویر لے کر اپنے موبائل کے آر ٹی ایس اپلیکیشن کے ذریعے ریٹرننگ آفیسران یا الیکشن کمیشن کو فوری بھیجنے کے پابند ہیں، اس کے لئے نادرا الیکشن کمیشن کو تیکنیکی مدد سے 2لاکھ عملے کی تربیت میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -