حج کوٹہ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ثابت، 4کمپنیوں کے آر ایل لیٹر اور کوٹہ منسوخ

حج کوٹہ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ثابت، 4کمپنیوں کے آر ایل لیٹر اور کوٹہ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے ری اسسمنٹ میں نئی انرول کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ثابت،4کمپنیوں کے آر ایل لیٹراور حج کوٹہ کینسل،چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی طرف سے ترتیب دی گئی نمبرنگ پر مشتمل لسٹ سے کینسل کی گئی چار کمپنیوں کی جگہ 4کو حج کوٹہ دینے کے لیے10کمپنیوں کی لسٹ سپریم کورٹ میں جمع ،انرول کمپنیوں کی لسٹ میں ردو بدل کرنے والے وزارت مذہبی امور کے اہلکاروں کے کیس ایف آئی اے اور نیب کے سپرد گرفتاریاں متوقع،جن کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کے آر ایل لیٹر جاری کیے گئے تھے ان کمپنیوں نے بکنگ کر کے کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے ہیں،بکنگ کروانے والوں سے پیسے کون واپس دلائے گا،حاجیوں کو حج پر کون بھیجے گاوزارت اس پر خاموش ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن(ر) آفتاب علی کی سربراہی میں کوٹہ حاصل کرنے والی کمپنیوں کی ری اسسمنٹ کا کام مکمل کر گیا جس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ5کمپنیوں کی ری اسسمنٹ میں چار کمپنیوں میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ،ایک کمپنی درست پائی گئی ہے ،پانچ کمپنیوں میں اے ای جی ٹریول،قریشی ائیر سروسز، ایم کے ابراہیم ٹریول، الریحاب ٹریول،کاروان مدینہ المنورہ شامل ہیں،سیریل کی بنیاد پر 10نئی کمپنیوں سے کاغذات طلب کر لیے گئے ہیں ان کمپنیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں ،10میں سے 4کمپنیوں کو کوٹہ ملے گا ان کمپنیوں میں(1) نبیل ٹریول (2)ریاض ٹریول،(3)صاحب حج و عمرہ،(4)کاروان مشتاق(5)پاک حطیم عمرہ حج(6)بن اجمل ٹریول(7)رحیمیہ انٹرنیشنل ٹریول(8)فزا ٹریول پرائیویٹ(9)قادری ٹریول انٹرنیشنل(10)بن داؤد سروسز شامل ہیں ان کے انرولمنٹ نمبر اس طرح ہیں 12172،14114،14223،12046،14107،13010،13226،12189،12235،13043۔
حج کوٹہ الاٹمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -