چیف جسٹس سے ایئر چیف کی ملاقات

چیف جسٹس سے ایئر چیف کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے خیر سگالی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ائیر چیف کو سوینیئر بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -