حج آرگنائزر کا بائیو میٹرک مکمل،سنگل انٹری ویزہ کیلئے پاسپورٹ جمع

حج آرگنائزر کا بائیو میٹرک مکمل،سنگل انٹری ویزہ کیلئے پاسپورٹ جمع

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر کا بائیو میٹرک مکمل،سنگل انٹری ویزہ کے لیے پاسپورٹ جمع،ہوپ پنجاب کا حج آرگنائزر کی رہنمائی کے لیے اعتماد کے دفتر میں کیمپ،ایگزیکٹو ممبر ہوپ ابرار الحق،عابد رضا شیخ،خواجہ سہیل تین دن تک حج آرگنائزر کو طریقہ کار اور راستے بتاتے رہے ،سیکرٹری ہوپ محمد شکیل معاون انوار الحق فنڈز کی وصولی کے ساتھ آر ایل حج آرگنائزر کو دیتے رہے ،ہوپ پنجاب کی طرف سے گرمی میں منرل واٹر کی ایک ایک بوتل کا تحفہ، 90ہزار میں انٹری ویزہ اور ہوپ کی طرف سے ایک ٹھنڈے پانی کی بوتل پیش کی گئی،پنجاب بھر سے آئے حج آرگنائزر ،ہوپ ایگزیکٹو ممبران اور ہوپ سٹاف سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال کرتے رہے ،حج آرگنائزر کے لیے بائیو میٹرک کرنے والی کمپنی اعتماد کارپوریشن نے خصوصی انتظامات کیے،82سے85ہزار روپے تک ویزہ فیس ،2 ہزار روپے انجکشن فیس،200روپے فارم فیس اور20روپے انجکشن کارڈ کی فوٹو کاپی کی فیس وصول کی گئی ہے ،حج آرگنائزر خاموشی سے ادائیگی کر کے پاسپورٹ جمع کراتے رہے ایگزیکٹو ممبران نے مسلسل3دن تک ڈیوٹی ادا کی۔

پاسپورٹ جمع

مزید : صفحہ آخر