امیدواروں کے نام فارم نمبر 33 پر اردو حروف تہجی کی ترتیب سے درج کیے جائیں گے

امیدواروں کے نام فارم نمبر 33 پر اردو حروف تہجی کی ترتیب سے درج کیے جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ امیدواروں کے نام فارم نمبر 33 (انتخابی امیدواروں کی فہرست) پر اردو حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق درج کیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ امیدواروں کے نام قومی شناختی کارڈ کے مطابق ہی درج کیے جائیں گے جیسا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں موجود نام درج کرنے کے خانہ میں یہ بات پہلے سے موجود ہے لہذا ریٹرننگ افسران قومی شناختی کارڈ کے علاوہ امیدواروں کا کوئی اضافی نام فارم 33 پر درج نہیں کریں گے ۔

حروف تہجی

مزید : صفحہ آخر