عمران ڈائریکٹ وزیر اعظم بننے کا ٹوٹکا ڈھونڈ رہے ہیں: حمزہ شہباز

Jul 01, 2018


لاہور(جنرل رپورٹر) لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقات میں اہم سیاسی و قومی امور، انتخابی مہم اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم جن سے جان چھڑانا چاہتی ہے، خان صاحب نے ان سب کو اپنے گرد جمع کرلیا ہے۔ عمران خان ڈائریکٹ وزیرِ اعظم بننے کا ٹوٹکا ڈھونڈ رہے ہیں۔

مزیدخبریں