ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے جیتوں گا ،شیخ رشید

ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے جیتوں گا ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے جیتوں گا اور عمران خان کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلم دوات سب سے زیادہ ووٹ لینے والا نشان ہو گا ، لوگ الیکشن جیتنے کے لیے ناشتے کروا رہے ہیں لیکن فتح عوامی مسلم لیگ کی ہو گی جو مجھے کہتے تھے اسمبلی میں نہیں ہو گا وہ خود نہیں اللہ بڑے بول بولنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ میری مخالفت میں تمام مخالفین اکٹھے ہو گئے ہیں مگر مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خُدا ہوتا ہے ، بے مزہ الیکشن ہو رہے ہیں تمام پوسٹرز اتار دیے گئے ہیں شدید گرمی ہے پولنگ کا وقت رات 10بجے تک کیا جائے ۔ پہلی مرتبہ فوج کی نگرانی میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی ٹکٹ پر افراتفری عام بات ہے جو کونسلر منتخب نہیں ہو سکتا اس نے ایم این اے کے لیے اپلائی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -