عمران خان کی اہلیہ نے کہا ہوگا ماتھا ٹیکوگے تووزیراعظم بنو گے، خورشید شاہ

عمران خان کی اہلیہ نے کہا ہوگا ماتھا ٹیکوگے تووزیراعظم بنو گے، خورشید شاہ

سکھر(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مزار پرماتھا ٹیکنا غلط ہے دعا مانگنا غلط نہیں عمران خان کوکچھ پتہ نہیں،،عمران خان کو اہلیہ نے کہا ہوگا کہ ایسا کروگے تووزیراعظم بن جا ؤگے، الیکشن قریب آتے ہی میرے شکوک وشبہات بڑھتے جارہے ہیں،اس کوتوڑواس کوتوڑوکے کھیل سے ملک کونقصان ہوگا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی پارٹی سے الگ ہونا درست عمل نہیں۔ ن لیگی امیدواروں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔فوج کی ذمہ داری ہے کہ شفاف الیکشن کرائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ملکی قرضے بڑھتے جارہے ہیں ٹیکس کانظام بہتر نہیں ۔22 ہزار ارب روپے کے ہم مقروض ہیں۔اس وقت پاکستان کاشمار دنیا کے کمزور ممالک میں ہورہا ہے۔ ہمیں اقتدار اپنے لیے نہیں عوام کیلئے چاہیے۔ہم دوسروں کی طرح ترقیاتی کاموں پرڈھول نہیں بجاتے۔ پیپلزپارٹی کے بچوں کوبھی پتہ ہے کہ پیپلزپارٹی جانیں دے دیتی ہے لیکن جمہوریت پرکمپرومائز نہیں کرتی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ کرپٹ لوگوں کوپارٹی میں شامل نہیں کروں گاعمران خان نے کرپٹ لوگوں کوٹکٹ دیے۔ مزار پردعامانگنا غلط نہیں عمران خان درگاہ پرضرور جائیں لیکن کسی کے آگے ماتھا ٹیکنا ٹھیک نہیں۔

مزید : صفحہ آخر