احتجاج جاری، نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فائرنگ، شہداء کی تعداد 7ہو گئی، 500سے زائد

احتجاج جاری، نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فائرنگ، شہداء کی تعداد 7ہو گئی، 500سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فا ئرنگ سے شہداء کی تعداد 7ہو گئی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔زخمیوں میں چھ بچے، تین طبی عملے کے کارکن اور دیگر شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے زخمیوں کو ہسپتالوں میں لے جانیوالی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ادھر غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی سپریم مزاحمتی کونسل برائے حق واپسی نے گزشتہ روز سرگرمیوں کوختم کرنے کا اعلان کیاہے، حق واپسی مزاحمتی کونسل میں حماس، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی تنظیمیں شامل ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونیوالے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچے سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 13 سالہ لڑکا سرمیں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ شہید ہونیوالے لڑکے کی شناخت نہیں کی گئی، اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مشرقی رفح میں 24 سالہ محمد فوزی محمد الحمایدہ شہید ہوگیا۔ الحمایدہ کے سر، سینے اور ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں۔اشرف القدرہ نے بتایا اسر ا ئیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم 500 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔زخمیوں میں چھ بچے، تین طبی عملے کے کارکن اور دیگر شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے زخمیوں کو ہسپتا لوں میں لے جانیوالی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ادھر غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی سپریم مزاحمتی کونسل برائے حق واپسی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ روز سرگرمیوں کوختم کرنے کا اعلان کیا۔ حق واپسی مزاحمتی کونسل میں حماس، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی تنظیمیں شامل ہیں۔خیال رہے 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈیڑھ سو فلسطینی شہید اور پندرہ ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -