نیب کی کارروائیاں الیکشن کو متنازع بنارہی ہیں،شاہد خاقان عباسی

نیب کی کارروائیاں الیکشن کو متنازع بنارہی ہیں،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی کارروائیوں الیکشن کو متنازعہ بنارہی ہیں ۔ الیکشن کو ہرگزمتنازع نہ بنایا جائے ملک کو سازشوں کا کبھی فائدہ نہیں ہوا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل گرفتاریاں خدشات پیدا کررہی ہیں ۔ قمر الاسلام راجہ کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا۔ کلثوم نوازشدید علیل ہیں مشکل وقت میں نوازشریف انکے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ بطور وزیراعظم مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ۔ مشکلات کے باوجود حکومت نے ڈیلیور کیا اور عوام سے کئے وعدے پورے کئے اب سرخرو ہوکر الیکشن میں جارہے ہیں ۔ عوام ہماری کارکردگی کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ اگر آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو ملک میں مزید ترقیاتی کام کریں گے اور ملک کو ترقی یافتہ او رخوشحال بنائیں گے ۔ ووٹ کو عزت دو کا مقصد عوام کی رائے کو تسلیم کیا جائے شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ میں کوئی دھڑے نہیں پارٹی متحد ہے ۔ مسلم لیگ ن کے بیانیے میں کوئی تضاد نہیں۔ خلائی مخلوق کی بات کبھی کی نہ ہی کرتا ہوں ۔

مزید :

صفحہ آخر -