لاہور ہائیکورٹ،عدالتی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے دوسرا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ،عدالتی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے دوسرا ججز روسٹر جاری

لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچز میں دو جولائی سے 2ماہ کی عدالتی چھٹیوں کا آغاز ہوگا ،چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے دوسرا ججز روسٹر جاری کردیا گیاہے،چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے پرنسپل سیٹ پر چھ ڈو یثر ن اور 27 سنگل بنچ تشکیل دے دئے گئے ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس اور جسٹس شہرام سرور چودھری پیر اور منگل کو مقدمات سنیں گے ڈو یثر ن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس اور جسٹس عائشہ اے ملک بدھ اور جمعرات کو کیس سنیں گے۔ڈو یثر ن بنچ نمبر دو میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم ،ڈو یثر ن بنچ نمبر تین میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عاطر محمود ،ڈو یثر ن بنچ نمبر چار میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد جمیل خان مقدمات کی سماعت کریں گے۔ڈو یثر ن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گورال جبکہ ڈو یثر ن بنچ نمبر چھ میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس محمد یاورعلی سمیت ستائیس ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے۔ان میں چیف جسٹس محمد یاورعلی ، جسٹس محمد انوار الحق ،جسٹس سردار شمیم خان، جسٹس مامون رشید شیخ ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس چودھری مسعود جہانگیر ،جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں۔جسٹس شاہد کریم ، جسٹس سردار احمد نعیم ، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی پرنسپل سیٹ پر سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے ،لاہورہائیکورٹ میں عدالتی چھٹیوں کے دوران ضمانت کی درخواستوں، حبس بیجاکیسز ،حکم امتناعی سمیت صرف اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر