چیف جسٹس کی پولی کلینک متوقع آمد انتظامیہ نے ہسپتال کو چمکا کے رکھ دیا

چیف جسٹس کی پولی کلینک متوقع آمد انتظامیہ نے ہسپتال کو چمکا کے رکھ دیا

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی پولی کلینک ہسپتال میں متوقع آمد کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی سمیت پورے ہسپتال کو چمکا کے رکھ دیا ،نئی ویل چیئرز اور سٹریچرز راتوں رات منگوا لئے گئے ہر طرف خوشبو بکھیر دی گئی غریب مریضوں نے چیف جسٹس کی آمد کو اپنے لئے خوش آئند قرار دیا ڈاکٹروں اور نرسوں نے بھی ارجنٹ اقدامات کو مریضوں کے حق میں بہتر قراردیا چیف جسٹس تو نہ آئے لیکن انتظامیہ صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہی پولی کلینک ہسپتال میں چیف جسٹس کی متوقع آمد پر میڈیا اور ہسپتال انتظامیہ انتظار کرتی رہی اور اس دوران ہسپتال میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہر طرف صفائی راتوں رات کرائی گئی ایمرجنسی میں ٹوٹے ہوئے سٹریچر نکال کر نئے اسٹریچر منگوائے گئے او پی ڈی میں نئی ویل چیئرز کے ڈھیر لگوائے گئے ڈسپنسری میں تمام دوائیاں پوری کرلی گئیں نرسوں ڈاکٹروں ور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہے وارڈ ماسٹر ایمرجنسی تین مہینے کی چھٹی پر تھا جس کو ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر دردانہ نے جمعہ کی رات کو بلا کر صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...