5سال میں ملک نے70سال جتنی ترقی کی: خواجہ آصف

5سال میں ملک نے70سال جتنی ترقی کی: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 5 سال میں ملک نے 70 سال جتنی ترقی کی ہے ‘ شیر کیلئے ووٹ مانگنے گھر گھر جائیں گے ‘ نواز شریف نے ملک اور معیشت کو استحکام دیا۔ ہفتہ کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوا زشریف کی قیادت میں ترقی جاری رہے گی۔ بجلی اور گیس کی قلت کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے۔ نواز شریف نے ملک اور معیشت کو استحکام دیا۔ 5 سال میں ملک نے 70 سال جتنی ترقی کی ہے مطمئن ہو کر عوام کی عدالت میں آئے ہیں۔ شیر کیلئے ووٹ مانگنے گھر گھر جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -