ملتان ، ن لیگی امیدوار پرنامعلوم افراد کا تشدد

ملتان ، ن لیگی امیدوار پرنامعلوم افراد کا تشدد

ملتان (خصوصی رپورٹ) ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے ایک امیدوا راقبال سراج نے حساس ادارے پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کچھ لوگوں نے چند روز قبل اسے بلایا اور کہا کہ آپ الیکشن مت لڑیں تو میں نے جواب دیا کہ میں نے 12سال محنت کی ہے اور اب الیکشن لڑنا چاہتا ہوں، میں جو بھی کررہا ہوں اپنے ملک ، قوم اور فوج کیلئے کررہا ہوں، لیکن انہوں نے اس پر مجھے دھمکایااور کہا کہ ہم تمہارے ساتھ وہ ظلم کریں گے کہ تم الیکشن لڑنا بھول جاؤگے۔ ہم تمہارا کاروبار تباہ کردیں گے۔ آج ان لوگوں نے میرے گودام پر چھاپہ مارا اور مجھے پکڑ کر بے پناہ تشدد کیا۔ میں انہیں دہائیاں دیتا رہا کہ آخر میرا قصور کیا ہے وہ کہتے رہے کہ ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردو، واضح رہے کہ اقبال سراج کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس پر لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور اصل مجرموں کو قرار واقعی سزاد دی جائے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...