جسٹس محمد انوارالحق کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا

جسٹس محمد انوارالحق کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا

لاہور( نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی موسم گرما کی تعطیلات میں بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق کو عدالت عالیہ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے ، جسٹس محمد انوارالحق دو جولائی کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاورعلی بیس جولائی تک برطانیہ اورکنیڈاکے غیر ملکی دورے پر ہوں گے ۔ جسٹس محمد انوارالحق کی بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف برداری تقریب دو جولائی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے عدالت عالیہ کے ججز لا ؤ نج میں ہو گی ، جسٹس سردار محمد شمیم خان حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے دیگر ججز شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر