پنجاب آبپاشی کمپنی میں سی ای او نے 55 کروڑ خرچ کئے ،کارکردگی صفر

پنجاب آبپاشی کمپنی میں سی ای او نے 55 کروڑ خرچ کئے ،کارکردگی صفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کی کمپنیوں میں کرپشن کی ایک اور کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ آبپاشی کمپنی میں کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی کے سی ای او نعیم سرفراز نے 55 کروڑ خرچ کر ڈالے جبکہ کارکردگی صفر ہے۔ یہ کمپنی 2014 میں سابق وزیر اعلی کے حکم پر بنی۔اس حوالے سے سیکرٹری آبپاشی نے گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آبپاشی نے انکشاف کیا ہے کہ آبپاشی کمپنی کی انتظامیہ نے ٹی اے ڈی اے تنخواہوں کی مد میں 58کڑوڑ 70 لاکھ نو سو اسی روپے خرچ کئے مگر اس کمپنی کی کی کارکردگی صفر رہی جس مقصد کے لیئے یہ کمپنی بنائی گئی تھی وہ نتائج دینے میں ناکام رہی ذرائع کا دعوی ہے کہ اس کمپنی کی بندش کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے کمپنی سی ای او نعیم سرفراز کا کہنا ہے کہ جوٹاسک ملا تھا پورا کیا تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔ جو کام ملا تھا وہ پورا کیاہے۔کسی قسم کی کرپشن نہیں کی ہے اور نہ ہی فراڈ کیا ہے۔
کارکردگی صفر

مزید :

صفحہ آخر -