عوام شریف خاندان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے،مراد راس

عوام شریف خاندان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ باشعور عوام شریف خاندان کے جھوٹے وعدوں کے جال میں نہیں آئے گی 25 جولائی کو عوام ایک بھرپور اکثریت سے تحریک انصاف کو کامیاب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 211 کے چیئرمین حاجی فیاض کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شفقت محمود بھی اُن کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اب عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں تحریک انصا ف ملک میں بڑی قو ت بن کر ابھری ہے شریف خاندان عمران خان کی مقبو لیت سے خا ئف ہے انہیں آئندہ انتخا با ت میں شکست نظر آ رہی ہے اس میں کو ئی شک نہیں تحر یک انصا ف آئندہ انتخا با ت میں کلین سو پ کرے گی اور واضح اکثریت سے و فا ق اور صو بو ں میں اپنی حکومت بنائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...