( ن) لیگ کی ڈو بتی ہو ئی کشتی کو کوئی نہیں بچا سکے گا ، بیلم حسنین
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ اب( ن) لیگ کی ڈو بتی ہو ئی کشتی کو کوئی بھی نہیں بچا سکے گا کیونکہ یہ اب اللہ کی مضبوط پکڑ میں آچکے ہیں اب یہ جماعت جلد ہی ما ضی کاحصہ بن جائے گی ہم انتخا با ت میں اس جماعت کو عوامی ووٹوں سے پورے ملک سے شکست دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ اللہ کی مدد اور نصر ت ہمارے سا تھ ہیں پیپلز پارٹی کی مقبو لیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یاجا سکتا ہے کہ کشمور سے ہمارا ایم پی اے بلا مقابلہ ہی کامیاب ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہد خا قان عباسی بھی ناکا م وزیراعظم ثا بت ہو ئے ہیں ن لیگ اندر سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو چکی ہے جلد ہی یہ ش‘ ط‘ ع ‘ غ جیسی لیگو ں میں تبد یل ہو جائے گی ۔