ضلعی انتظامیہ کی عطائیوں اور ڈینگی کے خلافمہم بھرپور طریقے سے جاری

ضلعی انتظامیہ کی عطائیوں اور ڈینگی کے خلافمہم بھرپور طریقے سے جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی ہدایت پر ڈی ڈی اوز ہیلتھ کی عطائیت اور معیارکے مطابق انتظامات نہ ہونے پر کلینکس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔سیل شدہ ہر بل کلینک گلبرگ کے تالے توڑ کر دوبارہ کھولنے پر کاروائی کی گئی۔عطائی فرزند علی کے خلاف سیل شدہ کلینک دوبارہ کھولنے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔مذکورہ کلینک کے دوبارہ کھولنے کی اطلاع پر فوری کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ ڈاکٹر سلیمان نے کلینک کو دوبارہ سیل کر دیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا کہ شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے ۔ پانچ روز میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے 17038ہاٹ سپاٹ کو چیک کیااور186شکایات کو حل کیا گیا ہے۔سال 2018میں ابھی تک 4133286گھروں کو چیک کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں ٹیموں کو چیک کریں۔

نہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ان سروئلنس سخت کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4