حلقہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے،امیر العظیم

حلقہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے،امیر العظیم

لاہور (پ ر) حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 135 کی سرکاری زمینوں پر برسر اقتدار قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، جگہ جگہ چائنا کٹنگ کی شکایات ہیں۔ قبرستان اور چرچ کی زمینیں بھی اس مافیا کی دسترس سے نہیں بچ سکیں۔جوہر ٹاؤن کے جی بلاک اور جے بلاک میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔ کچھ کالونیوں نے مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت پانی، سیوریج اور اندرونی سڑکوں کا نظام بنا لیا لیکن باقی حلقہ ڈبن پورہ بن چکا ہے۔

برسات کی پہلی ہی بارش میں لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ارکان اسمبلی حلقہ میں سکول، کالج اور ہسپتال تو کیا ایک قبرستان بھی نہ بنا سکے۔امیر العظیم نے اپنے حامیوں کے ساتھ جے بلاک، جی بلاک اور امان سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں کے رہائیشیوں، معززین اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...