چےئر مین عمران خان کا دامن صاف اور شفاف ہے، مہرواجد عظیم

چےئر مین عمران خان کا دامن صاف اور شفاف ہے، مہرواجد عظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے این اے 123سے نامزد امیدوار مہرواجد عظیم نے کہا ہے کہ ہمارے چےئر مین عمران خان کا دامن صاف اور شفاف ہے ان پر بے بنیاد الز ام تراشی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں ہے لیکن اب وہ مزید عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے قوم حقیقت سے باخوابی واقف ہے ، عمران خان پر الز ام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کر دارکی گواہی پوری دنیا دیتی ہے پی ٹی آئی خواتین کا احترام کرتی ہے پی ٹی آئی نے ہر سطح پر خواتین کو نمائندگی دی ہے خواتین ہماری آبادی کا پچاس فیصد ہیں

اور خواتین کی ایک بڑی تعداد کی پی ٹی آئی سے وابستگی ہے۔

دیکھ کرہمارے سیاسی مخالفین شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی لئے مختلف قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4