سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں مشتاق یوسفی مرحوم کاتعزیتی اجلاس
لاہور(پ ر)سوئی ناردرن کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم مزاح نگار مشتاق یوسفی مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مشہور مزاح نگار اور معلم ڈاکٹر اشفاق احمد ورک نے کی ۔ ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے خصوصی طور پرشرکت کی مہمان خصوصی میں مزاح نگار اور ڈارامہ نویس عطا اللہ عالی اور نوجوان شاعر ادریس بابر شامل تھے ۔اجلاس کی نظامت مدثر بشیر نے کی ۔
یوسفی صاحب کے حالات زندگی بیان کرنے کے بعد محترمہ نبیلہ ارشد نے یوسفی صاحب کی کتب میں سے اقتباسات پیش کیے ۔ان کے بعد عطا اللہ عالی نے ان کا خاکہ پڑھ کر سنایا ۔ادریس بابر نے اپنی تحریر کی ہوئی یاداشتوں میں سے کچھ اقتباسات بحوالہ یوسفی صاحب سنائے ۔اشرف ندیم (جی ایم ایڈمن)بھی گاہے بگاہے گفتگو میں حصہ لیتے رہے ۔آخرمیں ڈاکٹر اشفاق ورک نے یوسفی صاحب کی وفات کے بعد تحریر کے گئے خاکے میں سے کچھ پیرا گراف سنائے اور یوسفی صاحب کی تحریروں میں سے کچھ جملے پڑھ کر سنائے ۔ہیڈ آفس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کی او ر تمام شرکا کی گفتگو کو کھلے دل سے نہ صرف سراہتے رہے بلکہ لطف اندوز ہوتے رہے 5.30 پر شروع ہونے والا اجلاس 7.30 بجے اختتام پذیر ہوا