ہمارا مقابلہ نورا لیگ کے نا اہل وزیر وں سے ہے، شعیب صدیقی

ہمارا مقابلہ نورا لیگ کے نا اہل وزیر وں سے ہے، شعیب صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے پی پی157سے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ نورا لیگ کے ناکام مشیروں اور نا اہل وزیر وں سے ہے جنہوں نے شو باز کے سامنے'یس مین"بننے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ،عوام اُن سے اب 25جولائی کو ووٹ سے بدلہ لیں گے ،اپنے مد مقابل کو للکارتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ سلمان رفیق پہلے ہسپتالوں میں ہونے والی خرد برد اور مریضوں سے ناروا سلوک کا جواب دیں ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو سر درد کی گولی بھی نہیں ملی جبکہ نام نہاد خادم اعلیٰ صحت کے شعبے میں اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کرتے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور25جولائی کوووٹ کی طاقت سے اس فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کریں گے جس میں مایوسی ،کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، شعیب صدیقی نے صوبائی حلقے پی پی157کے مختلف علاقوں اور لاہور کینٹ میں جگہ جگہ انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ۔

انہوں نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ اور عوامی رابطہ مہم میں بھی حصہ لیا ،مختلف بازاروں میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ،شعیب صدیقی نے کئی ایک جگہوں پر انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ،انہوں نے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے کا اصل معرکہ خواتین کے ذمے ہوتا ہے ہمیں پولنگ بوتھ کے اندر زیادہ چوکنے اور ڈیوٹی دینی ہے تاکہ کسی کو گڑ بڑ کرنے کو موقع نہ مل سکے ،شعیب صدیقی نے خواتین سے کہا کہ وہ کسی خوف سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔دریں اثناء شعیب صدیقی نے پی پی157کے بنگالی محلہ کاد ورہ کیا اور پی ٹی آئی یوتھ کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں 25جولائی تک مختلف ڈیوٹیاں تفویض کیں ،شعیب صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے یہ انتخابات بہت بڑچیلنج ہیں ہمیں ماضی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ہر قیمت پر کامیابی حاصل کرنی ہے جس کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...