یونیورسٹی آفمینجمنٹ سائنس کے زیر اہتمام گریجویٹس میں ڈگریاں تفویض کی گئی

یونیورسٹی آفمینجمنٹ سائنس کے زیر اہتمام گریجویٹس میں ڈگریاں تفویض کی گئی

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے زیر اہتمام30ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں یونیورسٹی کے سب سے بڑے بیچ1000 سے زائد گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ اس موقع پر2018کے کامیاب گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے والدین،اسٹاف اور ہر اسکول سے فکلیٹی کے اراکین موجود تھے۔ کانووکیشن میں 849 انڈرگریجویٹ اور 252 گریجویٹس طلباء میں ڈگری تقسیم کی گئی جبکہ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ایوارڈز اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس سال لمز یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار 9طلباء کو ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔ پانچ اسکولز سلیمان داؤداسکول آف بزنس(ایس ڈی ایس بی)، مشتاق احمد گرمانی ا سکول آف ہیومنیٹز اینڈ سوشل سائنس (ایم جی ایس ایچ ایس ایس)،سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجنیئرنگ (ایس بی اے ایس ایس ای)، شیخ احمد حسن سکول آف لاء (ایس اے ایچ ایس او ایل) اور لمز اسکولز آف ایجوکیشن(ایس او ای) کے اساتذہ اور طلباو طالبات شامل تھے۔اس شاندارموقع پر 3ہزار سے زائد مہمان اور فکلیٹی ممبرز فریش گریجویٹس طالب علموں کیساتھ جشن منانے کے لئے موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی نے لمز یونیورسٹی میں آخری کانوویشن کی صدارت کرتے ہوئے والدین،انتظامی کمیٹی، ٹرسٹی،اور اہم اسپیکر ڈاکٹر عشرت حسین کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوان ہمیشہ سے معاشرتی تبدیلی کے محرک رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ’’ مجھے ان انمول باصلاحیت لمز فیملی ،جوفیکلٹی،اسٹاف اور طلبا ء پرمشتمل ہے،سے وابستہ ہونے پر فخر ہے ۔میرے لئے اس خاص ٹیم کی سربراہی کرنے کا شاندار تجربہ رہا اورتحقیق، جدت،کمیونٹی کو بزنس، انڈسٹری اور سروس کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں لمز یونیورسٹی کی ترقی قابلِ دید ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’ لمز کے غیر معمولی ماحول ، ماہر تعلیم کی رہنمائی، گریجویٹس جواس خوبصورت ملک کے مستقبل کے لیڈر ہیں،ان سب نے یونیورسٹی کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔‘‘ تقریب اسناد کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے کامیاب ہونے والے طلبا ء کو ترغیب دی کہ وہ صداقت اور تصورات کو عملی شکل دیتے ہوئے اپنے لیڈرشپ کے مقاصد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے اداروں، اپنے طریقہ کار اور اپنے تعلیمی اداروں کی صلاحیت پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے تعلیمی ادارے اپنے طلباء کو اعلیٰ معیار تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے چیلنجنگ کردارادا کررہے ہیں اور مستقبل میں پروفیشنل لرننگ اوبجیکیٹیو کو سمجھنے کے لئے مسابقتی ماحول مہیا کررہے ہیں تاکہ پاکستان کی معیشت میں ترقی کو یقینی بنایا جاسکے اور میں خود اعتمادی سے یہ کہہ سکتاہوں کہ لمزمسلسل اور نمایاں طورپر ان مقاصد کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...