معیاری تعلیم کی عام آدمی تک رسائی یقینی بنانا ہو گی،احمد وقاص ریاض

معیاری تعلیم کی عام آدمی تک رسائی یقینی بنانا ہو گی،احمد وقاص ریاض

لاہور( سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ معیار ی تعلیم کی عام آدمی تک رسائی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نجی اور سرکاری تعلیمی شعبے میں مسابقت فروغ تعلیم کے لئے اہم اور ایک صحتمندانہ رجحان ہے۔ ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں تعلیمی نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے نوجوان ٹیلنٹ کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ ہمارے ذہین طالبعلموں نے ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ میڈیکل، انجینئرنگ، آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں پاکستانی ادارے معیاری تعلیم دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ’تعلیم سب کے لئے ‘کی سوچ کو اپنایا جائے۔ صرف مالی وسائل نہ ہونے سے کسی ذہین طالبعلم کو آگے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبہ تعلیم میں ذہین طالبعلموں کو تعلیمی سکالرشپس دینے کی روایت کافی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کو نہایت اہمیت دیتی ہے اور نئے مالی سال میں تعلیم کیلئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ احمد وقاص ریاض نے ایجوکیشن ایکسپو2018کے دورے میں تمام سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف تعلیمی اداروں پر موجود طلبہ اور اساتذہ سے سوالات کئے۔

احمد وقاص

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...