عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی شکست یقینی ہے ،مہرین انور

عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی شکست یقینی ہے ،مہرین انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی عوام کی شدید ردعمل کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم بھی بھر پور طریقہ سے نہیں چلا سکے ہیں،اپنے حلقہ کو نظر انداز کئے جانے کا انہیں ابھی تک احسا س نہیں ہوسکا ہے ، عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی شکست یقینی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بنے کے باوجود انہوں نے اپنے حلقہ کو نظر انداز کیا جس وجہ سے وہاں کے مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، عوام اب شاہد خاقان عباسی کو ہرگز ووٹ نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ اس حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔
اور ایک بار پھر عوام کی خدمت کرے گی ،پیپلزپارٹی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے ہر قدم اٹھائے گی ،یہ ذوالفقارعلی بھٹو کی جماعت ہے جو غریب دوست اقدامات کے لئے اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں