ڈاکٹر زین بھٹی اور خالد محمود مسلم لیگ لیبرونگ گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مقرر

ڈاکٹر زین بھٹی اور خالد محمود مسلم لیگ لیبرونگ گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق لیبرونگ کے تنظیم نو کے سلسلہ میں لیبرونگ گوجرانوالہ کے عہدیداران کی مسلم لیگ ہاؤس میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اشرف چوہدری نے کی۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ لیبرونگ لاہور کے صدر عاصم علی بھٹی بھی موجود تھے۔تنظیم نو کے سلسلہ میں ڈاکٹر زین علی بھٹی اور خالد محمود خان کو مسلم لیگ لیبرونگ ضلع گوجرانوالہ کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب میں انہیں سینئر نائب صدر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی دیا گیا۔

اس موقع پر محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ نئے عہدیداران اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4