حکومت بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے،خورشید احمد

حکومت بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور ( پ ر)عبوری حکومت انسانی بنیادی ضروریات بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے جاگیرداروں و سرمایہ داروں سے ٹیکس اور معاف کردہ قرضوں کے اربوں روپے وصول کرکے قومی آمدنی میں اضافہ کرے، نادہندہ جاگیرداروں ، سرمایہ داروں اور سیاستدانوں سے ٹیکس وصول کرے ، نجی کارکنوں کی اْجرتوں و پنشن میں سرکاری ملازمین کی طرح اضافہ کیا جائے جو کہ اس سال وفاقی بجٹ اور صوبائی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا اور روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلہ میں دن بدن بڑھنے سے روکے جس سے ملک میں درآمدات کی اشیاء اور ضروریات زندگی کی اشیاء میں دن اضافہ ہورہا ہے ملک میں کمسن بچوں سے جبری مشقت اور خواتین کے ساتھ تشدد کی لعنت کو ختم کرائے اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں جاگیرداری و سرمایہ پرستی اور سماج میں امیر و غریب کے مابین دن بدن بے پناہ فرق میں اضافہ دور کرنے کے لئے اسلامی مساوات نظام کے نفاذ کا اعلان کریں اور جاگیرداروں ، سرمایہ داروں اور سیاستدانوں کی بیرونی بینکوں میں جمع شدہ رقم واپس لانے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں ہر بچے کو مساوی معیاری مفت تعلیم مہیا کرانے ، قومی صنعت اور زراعت کو ترقی اور نوجوانوں کے لئے بامقصد روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کرے۔

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے عالمی فنایشنل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستان کو کمتر ملک قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستانی عوام اور افواج نے عظیم قربانیاں دے کر انسانیت کے خلاف دہشت گردی کا مقابلہ کرکے ناکام بنایا ہے یہ کہ اْن کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس فیصلہ کی شدید مذمت کی گئی۔ ایک اور قرار داد کے ذریعے محنت کشوں کے فرسودہ قوانین میں آئی ایل او کی توثیق شدہ کنونشنوں کے مطابق ترمیم کرکے اس کا موثر نفاذ کرائے تاکہ کارکنوں کا استحصال ختم ہو۔ آئی ایل او کی کنونشن نمبر 87،98 کے اْصولوں کے مطابق کارکنوں پر ٹریڈیونین پابندیاں ختم کرے یہ مطالبات آج آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ملحقہ ٹریڈیونینوں کے نمائندگان و کارکنوں کی بھاری تعداد کے اجلاس منعقدہ بختیار لیبرہال لاہور میں ایک قرار داد کے ذریعے منظور کئے گئے جسے روبینہ جمیل صاحبہ صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری، نیاز خان صدر، چوہدری خوشی محمد کھوکھر جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب، محمود بٹ، چوہدری فیاض، سعید گجر، جاوید احمد، مظفر متین ،اعجازپہلوان،سعید ملک ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن ہذا نے خطاب کیا۔