محکمہ صحت کی گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

محکمہ صحت کی گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بہتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرگنگارام ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کو بہتر بنانے اور شعبہ ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال،سکیورٹی اور لواحقین کے بیٹھنے کے لئے تسلی بخش انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔گزشتہ روز سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر نے سپیشل سیکرٹری عثمان معظم کے ہمراہ سرگنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران سیکرٹری ہیلتھ کی آبزرویشنز کی روشنی میں محکمہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تحریری ہدایات جاری کی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال میں 24گھنٹے صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے۔ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سکیورٹی سٹاف کو 24گھنٹے الرٹ اور مستعد رکھا جائے۔لواحقین کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مناسب جگہ پر پارک کی جائیں۔مزید براں طبی آلات،ایکسرے،سی ٹی سکین اور ایم آر آئی وغیرہ کی مینٹیننس اور فنکشنگ یقینی بنائی جائے۔
ایمرجنسی کے باہر وہیل چیئرز،سٹریچرز وغیرہ معقول تعداد میں دستیاب رکھے جائیں۔ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیڈز پر مریضوں کی ڈبلنگ سے بچنے کے لئے بیڈزبیورو کے سسٹم کو اپنایا جائے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت ثاقب ظفر کے اچانک دورہ کے دوران نوٹ کی گئیںآبزرویشنز کی روشنی میں تمام گیپس(Gaps)کو دور کرکے محکمہ کو رپورٹ ارسال کی جائے۔