جنرل ہسپتال میں پہلی مرتبہ وارڈ بوائے کی ریٹائرمنٹ پر الواداعی تقریب

جنرل ہسپتال میں پہلی مرتبہ وارڈ بوائے کی ریٹائرمنٹ پر الواداعی تقریب

لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک وارڈ بوائے کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور رانا حنیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلیم ملک ، چیئرمین پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن راناپرویز ،ڈاکٹرز اور ملازمین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔پرنسپل پروفیسر آغاشبیر علی نے کہا کہ رانا حنیف 37 سال کی ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں وہ ادارے کا اثاثہ تھے۔ ،ان کی فرض شناسی قابل تقلید ہے ،نئے ملازمین کو بھی ڈسپلن اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر نا چاہیے۔

پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر نے کہا کہ راناحنیف کا مریضوں اور ان کے لواحقین سے شاندار رویہ رہا ہے اور وہ ڈاکٹروں اور ہسپتال سٹاف سے بھی بہترین انداز میں پیش آتے رہے ہیں ۔اس موقع پر ریٹائر ہونے والے رانا حنیف کیلئے کیش ایوارڈ ،گلدستہ اور اہل خانہ کیلئے تحائف دیے گئے جس پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

جنرل ہسپتال

 

مزید : میٹروپولیٹن 4