پاکستان قومی مسیحا پارٹی کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پاکستان قومی مسیحا پارٹی کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور ( پ ر ) پاکستان قومی مسیحا پارٹی حقیقی گروپ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے بعد اپنے مطالبات کیلئے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ چیئر مین شکیل خان بانی صدیق مسیح ٹھیکیدار، جنرل سیکرٹری یوسف منظور گل، لیگل ایڈوائزر شہباز فضل سرویا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین شکیل خان نے کہا کہ پاکستان اور مسیح قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کا علمبردار نا انصافی، زیادتی اور حقوق کی بالادستی کے لیے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسیحا پارٹی حقیقی گروپ مسیح قوم کا درد، فکر اور احساس کرنے والے نمائندوں ، ورکروں اور عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ مسیح قوم کے ساتھ ہونے والے تعصب، نا انصافی، سیاسی و مذہبی اور قانونی حق تلفی کو ختم کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...