اسلم مسیح کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خالد محمود رامے کی جانب سے ظہرانہ

اسلم مسیح کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خالد محمود رامے کی جانب سے ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) اسلم مسیح ڈرائیور سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب اپنی 40 ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب خالد محمود رامے نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ظہرانہ دیا اور ان کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے اپنی چالیس سالہ سروس بڑی خوش اسلوبی سے سرانجام دی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹوز طارق لطیف، ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹوز جہانگیر احمد، سیکشن آفیسر کوآپریٹوز میاں زاہد، پرائیویٹ سیکرٹری عابد شفیع، پرسنل اسسٹنٹ عاصم رفیق اور سینئر کلرک ابرار احمد بھی موجود تھے۔اس موقع پر تمام ساتھیوں نے بھی اپنے دوست کو جذباتی اندا ز میں رخصت کیا