غربت کے خاتمہ کیلئے چینی کوششیں قابل تعریف ہیں،اقوام متحدہ

غربت کے خاتمہ کیلئے چینی کوششیں قابل تعریف ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(آئی این پی/شِنہوا)اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غربت میں کمی کے لیے چین کی کوششوں کی زبردست تعریف کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اس میں دیگر ممالک کے لیے بڑے سبق پوشیدہ ہیں۔چین نے غربت میں خاتمے کا خواب سچ کردکھایا ہے۔اس کامیابی سے دنیا بھر میں پائیدار ترقی کا ہدف پوراکرنے میں مدد ملے گی۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غربت کے خاتمے کے سلسلے میں چینی کامیابیوں بارے نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پراظہار خیال کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ چین نے غربت کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار کامیاب اقدامات کیے۔ ایک سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکالا ہے جبکہ چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030کے ایجنڈے کے مطابق چین سے غربت کا خاتمہ کرکے چین کو جدید اور خوشحال معاشرے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...