بہاولپور میں پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار

بہاولپور میں پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں تحریک انصاف میں دھڑے بندی کاخاتمہ ، سٹی صدر تحسین نواز گردیزی اورفلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کی طرف سے ٹکٹ ہولڈرزکے اعزاز میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

استقبالیہ تقریبات کاانعقاد ، تحریک انصاف کے امیدواروں کو جتنوانے کاعزم تحریک انصاف بہاولپورمیں گروہ بندی کاخاتمہ ہوگیا ہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما وسٹی صدر سید تحسین گردیزی کی قیام گاہ پرپی ٹی آئی کے این اے170 کے امیدوار فاروق اعظم ملک اور پی پی 245 اورپی پی 246 کے امیدوار سمیع اللہ چوہدری اوراصغرجوئیہ کے اعزاز میں پارٹی ورکرز کی کارنرمیٹنگ کااہتمام کیاگیا کارنرمیٹنگ میں پی ٹی آئی کے رہنما عنایت کریم، نبیل الرحمن، ریحان بن جاوید، طاہر جانباز، جاویددولت زئی، اسرار شاہ، حافظ خالد محمود، میاں فرزندعلی گوہیر، قیوم اعظم، سلمان ارشد، شہلہ احسان اوردیگرکارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی تحسین نوازگردیزی نے کہاکہ میں ایک نظریاتی کارکن ہوں میری وابستگی پی ٹی آئی سے نظریاتی ہے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش کرناہرکارکن کاجمہوری حق ہے پارٹی قائدنے ٹکٹ سے متعلق جوفیصلہ کیاہے اسے من وعن قبول کرتے ہیں اوراسی طرح میرے دیرینہ ساتھی بھی اس فیصلے کیساتھ ہیں میاں فرزندعلی گوہیر نے کہاکہ میری وابستگی ذاتیات پرمبنی نہیں بلکہ پارٹی کے نظریات کیساتھ ہے پارٹی نے ٹکٹ دینے کاجوفیصلہ کیاہے میں اس کی بھرپورحمایت کرتاہوں تاہم پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کودوٹوک الفاظ میں واضح کرتاہوں کہ وہ پارٹی کارکنوں کے آگے جواب دہ ہونگے اورانہیں پارٹی سے ہٹ کرکوئی فیصلہ کرنے کااختیارنہیں ہوگافاروق اعظم ملک نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے دھرنے کے کڑے وقت میں بھی پارٹی کیلئے گراں قدرخدمات انجام دیں اورآج پارٹی کوبام عروج پرپہنچایا۔کارکنوں کی قربانیوں کوکسی صورت بھی بھلایانہیں جائیگا۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہاکہ میں کارکنوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی اسمبلی میں فاروق اعظم ملک کوکامیاب کرکے پہنچائیں کیونکہ قومی اسمبلی سے ہی عمران خان نے وزیراعظم بنناہے اورعمران خان کے وزیراعظم بننے سے ہی ملک میں تبدیلی آئے گی اصغرجوئیہ نے بھی مختصرخطاب کیا اورکارکنوں سے کہاکہ وہ بلاتفریق اوربلاامتیاز پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی کامیابی کیلئے کام کریں۔ تحریک انصاف کے رہنماہاکی کے مایہ نازکھلاڑی فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کی طرف سے بھی ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ملک عامر اوردیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنان نے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سمیع اللہ خان نے کہاکہ وہ عمران خان کی دعوت پرتحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور عمران خان کی طرح وہ بھی ملک میں تبدیلی کے خواہشمندہیں پارٹی کے وسیع ترمفاد کی خاطر انہوں نے الیکشن سے دستبرداری کااعلان کیاہے وہ پارٹی میں بطورکارکن کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے میدان میں اتارے گئے کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی اور ان کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر