نیا پاکستان بنانے والے ٹکٹوں کیلئے دست و گریباں، ن لیگ متحد ہے
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ +سٹی رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازی خان متعدد لیگی امیدواروں کے شیر کے بجائے دوسرے نشانات پر الیکشن(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
لڑنے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر امیدوار قومی اسمبلی 191سردار اویس احمد لغاری ،سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 289سید عبد العلیم شاہ اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) میر مرزا خان تالپور نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے مفاد پرستوں کو 25جولائی کو عبرت ناک شکست دیں گے اور عوام دشمن طاقتوں کے اوچھے ہتھکنڈے بھی ناکام ہوں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کا شیر نہیں ہے وہاں جیپ مقابلہ کر رہی ہے یہ پی ٹی آئی کے خلاف اور انتخابی سیاسی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے یہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور مرکز میں شکست فاش کا سبب بنے گی اس موقع پر امید وار پی پی حلقہ 290سردار محمد احمد خان لغاری ،ملک محمدسلیم ایڈووکیٹ اور مسلم لیگی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تو امیدوار ہی نہیں مل رہے اور ان کے ورکرز آپس میں دست و گریباں ہیں اور ان کی پارٹی چار چار امیدواروں میں تقسیم ہے الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جا ئے گا سابق وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک گیر سیاسی جماعت ہے اور اس میں شامل تمام کارکن ڈسپلن کے پابند ہیں آج سب شیر کے نشان کے امیدواروں کی نا صرف بھر پور حمایت کر رہے ہیں بلکہ انتخابی مہم بھی خود چلا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا این اے 191،این اے 192اور صوبائی حلقوں میں 288،289،290،291اور 292کی انتخابی مہم میں میاں محمد شہباز شریف خود بھی یہاں آئیں گے اور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اس وقت 250سے زائد عمائدین از خود انتخابی مہم چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر میر محمد مرزا خان تالپور اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق شیر کے نشان کے امید واروں کا ساتھ دیں گے ان کی مہم چلائیں گے اور انہیں ہی کامیاب کرائیں گے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ۔دریں اثناء چیئرمین مسلم ورکرز طارق علی کاکڑ کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویت لغاری نے کہا ہے کہ کھوسہ سردار پی ٹی آئی میں رہ کر ڈیرہ غازیخان کو نیا پاکستان نہیں دے سکتے ،جو بڑے بڑے عہدوں پر رہتے ہوئے گیس بجلی سمیت کوئی منصوبہ نہیں دے سکے ڈیرہ غازیخان کوسیوریج کا ایسا نظام دیا جوکرپشن کے باعث تباہ کن تھا جس کی وجہ سے آج تک ڈیرہ غازیخان اس کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائیں گے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے جس سے لاہور اور ڈیرہ غازیخان کا فرق ختم ہو گا ، کونسلر اور چیئرمین کے تعاون کے ہر گلی میں بہتری لے کر آئیں گے گندگی کے ڈھیر آٹومیٹک مشینیں اٹھائیں گی۔ مانکہ کینال شہر میں زہر اگل رہاہے جو آگے جاکے تباہی پھیلا رہاہے اس کو سائنسی طریقے سے اصولوں کے تحت صفائی کروائیں گے اور بین العقوامی میعار کے مطابق شہر کو ترجہی بناو گا۔اس موقع پرطاہر بلال طور، رانا اسلام ،ریاض لغاری ،رفیق کھوکھر،طاہر شیروانی نے بھی خطاب کیا۔