شاہد محمود ٹکٹ نہ پر ناراض، پی ٹی آئی سے 7سالہ رفاقت ختم

شاہد محمود ٹکٹ نہ پر ناراض، پی ٹی آئی سے 7سالہ رفاقت ختم

ملتان(سٹی رپورٹر) سابق ایم پی اے وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہد محمود خان نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دے کر آئندہ کیلئے سیاسی وابستگی کا لا ئحہ عمل بھی طے کر لیا ہے۔ شاہد محمود خان پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد پیپلز پارٹی کی بجائے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جو کہ آج سے سات سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت کی تھی ،اب کی بار ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے سخت نالاں تھے تاہم انہوں نے اب استعفیٰ دینے کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ آج کل میں پریس کانفرنس میں شیخ طارق رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میںیہ اعلان کرینگے اور این اے 155 میں شیخ طارق رشید کی حمایت کا اعلان بھی کرینگے ۔انکی اس شمولیت سے ن لیگ کا اس حلقے میں ووٹ بینک بڑھنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ، تاہم اس حوالے سے 24 گھنٹے اہم ہیں اور اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کا شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوگیا ہے اور جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

شاہد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر