ٹکٹ نہ ملنے پر 4رہنما ناراض ‘لیہ میں پیپلزپارٹی کوبڑاجھٹکا

ٹکٹ نہ ملنے پر 4رہنما ناراض ‘لیہ میں پیپلزپارٹی کوبڑاجھٹکا

کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان )لیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا لیہ سے چار بڑے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے خیر آباد کہہ گئے سابق ایم اے رائے صفدر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

عباس بھٹی' سابق ایم این اے سردار فرید خان میرانی' سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کے بھتیجے یاسر خالد رانجھا' سابق ایم پی ایسردار افتخار بابر خان کھتران نے ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا رائے صفدر عباس بھٹی محترمہ بینظیر بھٹو کے منہ بولیبھائی رائے غلام عباس بھٹی کے صاحبزادے ہیں رائے صفدر عباس بھٹی 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے2013 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سیٹنگ ایم پی اے رائے صفدر عباس بھٹی کو نظرانداز کر کے ٹکٹ سیہڑ گروپ کے سردار شہاب الدین خان سیہڑ کو دے دیا تھا جو اپنی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں چلے گئے رائے صفدر بھٹی کا کہنا ہے کہ لیہ میں واحد بھٹی ہاؤس تھا جس پر سارا سال پی پی پی کا جھنڈا لہراتا تھا پارٹی نے مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا ہے اب مزید تذلیل برداشت نہیں کی جا سکتی رائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...