کمشنر ڈیرہ ڈویژن کی طرف سے الیکشن کے انعقاد تک افسران کو 24گھنٹے موبائل فون آن رکھنے‘ کال وصول کرنیکا حکم

کمشنر ڈیرہ ڈویژن کی طرف سے الیکشن کے انعقاد تک افسران کو 24گھنٹے موبائل فون آن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے افسران کی طرف سے رات کے وقت موبائل فون بند رکھنے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو الیکشن کے انعقاد تک موبائل فون 24گھنٹے آن رکھنے اور کال وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ کے ذریعے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گریڈ 17اور دیگر اعلی افسران اور محکموں کے سربراہان کو پابند کیاجائے کہ الیکشن کے انعقاد تک 24گھنٹے موبائل فون آن رکھیں۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں افسران سے رابطہ ممکن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔