ایمنسٹی سکیم میں50دن تک توسیع کا ا مکان، مسودہ صدر مملکت کو ارسال

ایمنسٹی سکیم میں50دن تک توسیع کا ا مکان، مسودہ صدر مملکت کو ارسال

ملتان (نیٹ نیوز)ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہوگی، صدارتی ارڈیننس جاری کرنے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے لیے قانونی مسودہ تیار کرکے ایوان صدر ارسال کردیا گیا ہے صدر مملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد ایمنسٹی سکیم میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے کالے دھن کو صاف کرنے کے لیے مارچ میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کی مدت 30 جون کو ختم ہونی تھی۔سکیم کے تحت کوئی بھی پاکستانی اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کرکے کالے دھن کو سفید کر سکتا تھا، اس سکیم کے تحت ملکی اثاثوں پر 5 فیصد اور بیرون ممالک رکھے گئے اثاثوں پرڈالر میں 2 فیصد ٹیکس کی شرح نافذ کی گئی تھی مگر اس اسکیم کی آگہی مہم تاخیر سے شروع کرنے اور اس اسکیم میں مسلسل تبدیلیوں نے اس اسکیم کی کامیابی پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صدارتی آرڈیننس کے بغیر ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آراگر چہ ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار کوآسان کیا گیا مگر اب بھی بیرون ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کو جن کے ڈالر اکاؤنٹ نہیں ہیں کو ٹیکس کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 50روز تک توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر