گیلانی ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ، یوسف رضا کی وفود سے ملاقاتیں

گیلانی ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ، یوسف رضا کی وفود سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، شجاع آباد ( نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) حلقہ این اے 155کے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے گیلانی ہاؤس میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 155میں ڈاکٹر خالد خاکوانی کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے پیپلزپارٹی میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا جس کی خبر نشر ہونے پر پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شا ہ محمود قرییشی نے رات گئے انہیں پارٹی نہ چھوڑنے پر راضی کرلیا تھا اور الیکشن سے دستبردار ہونے کا بھی کہا تھا لیکن ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کاغذات نامزدگی نہیں اٹھائے تھے تاہم اب ڈاکٹر خالد خاکوانی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی اس حلقہ سے امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نواب لیاقت علی خان کی قیادت میں سابق ایم پی اے محمد عامر غنی مڑل اور سید جمیل ہاشمی نے سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ گیلانی ہاؤس میں ان سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میاں عامر غنی مڑل اور سید جمیل ہاشمی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 158میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بھرپور کردار ادا کریں گے۔