ٹکٹ نہ ملنے پر اقلیتی برادری (ن) لیگ ‘پی ٹی آئی سے شدیدنالاں

ٹکٹ نہ ملنے پر اقلیتی برادری (ن) لیگ ‘پی ٹی آئی سے شدیدنالاں

ملتان(سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب بھر میں ن لیگ نے مینارٹیز میں کسی کو مخصوص (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نشست کے لئے ٹکٹ نہیں دیا حالانکہ ملتان سے ن لیگ مینارٹیز ونگ کے صدر بوٹا سرفراز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب دل آویز نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کرنے کے بعد خوب دوڑ دھوپ بھی کی تھی مگر پارٹی قیادت کی طرف سے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا، پاکستان تحریک انصاف پنجاب بھر میں اقلیتوں کے پارٹی ٹکٹ ہی جمع نہیں کراسکی، جسکی وجہ سے جنوبی پنجاب ملتان سے ممکنہ امیدوار محروم رہ گئے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جنوبی پنجاب سے دو مینارٹی اُمیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں،ایک ملتان سے عامرنوید جیوا اور دوسرے رحیم یار خان سے کانجی رام ہیں، عامر نوید جیوا قومی اسمبلی کے لیئے مخصوص نشست پر دوسرے نمبر پر ہیں، لیگی مینارٹی رہنما ثاقب دل آویز، بوٹاسرفراز مایوس ہیں ان کا کہنا ہے ہم کسی الیکشن کمپین میں حصہ نہیں لینگے، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر لیاقت اور مہندر سنگھ ویر جی بھی نالاں ہیں، اسی طرح مینارٹی حقوق تنظیم کے رہنما عامر بشیر نے کہا ہے کہ ہم ملکی ترقی کی خدمت کاجذبہ رکھتے ہیں، مذہب یاونگ کبھی ملکی ترقی کے جذبے میں آڑے نہیں آسکتے، ملک میں اقلیتوں کو بھی یکساں مواقع دینے چاہئیں، واضح رہے کہ اس صورت حال سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو اقلیتی ووٹ کم یا نہ ملنے کے قوی امکانات پیدا ہوچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر