25جولائی‘ کرپٹ‘ لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کے احتساب کا دن ہے‘ طاہر اقبال چودھری
وہاڑی(بیورو رپورٹ‘نما ئندہ خصوصی)صوبہ جنو بی پنجاب محاذ کے نا ئب صدر پا کستان تحریک انصاف کے نا مز د امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 164طاہر اقبال چودھر ی نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن بہت زیادہ اہمیت کا حامل اس لیے بھی ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں کرپشن ،لوٹ مار کا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
راج تھا قائد عمران خان کی مسلسل جدوجہد سے کرپٹ ما فیا میاں برادران کو عدالتوں کے کٹہرے میں لایا اور نااہل قرار دلوایا ، (ن) لیگ لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا ٹولہ ہے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، 25جو لائی کرپٹ ، لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے احتساب کا دن ہے ، عوام اے دن 'بلے'کے نشان پر مہریں لگا کر عوام پی ٹی آئی کو کا میاب بنوائیں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ، حلقہ پی پی 233سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے ظہور احمدکھرل ، حلقہ پی پی 234زاہد اقبال چودھری پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ، اس موقعہ پر چیئرمینز با بر منظور دُوگل ، آفتاب گجر ، راجہ فدا حسین ، قاضی حمید الحسن ، زاہد کریم گجر ، سٹی کونسلر عما نو ائیل ساون ، خورشید انور ، چودھری شفیق احمد ، چودھری فہدشفیق ، عدنان عقیل ودیگر سینکڑوں ووٹروں ، سپورٹروں نے بھرپور شرکت کی، عوام اس پینل کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرائیں ، ان خیالات کااظہارانہوں نے لیاقت پورہ کچی منڈی ، مدینہ کالونی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس کاانتظام زبیر جھارا سٹی کونسلر ، با نی صدر چیمبر آف کا مرس حافظ محمود احمد شاد ، عدیل مغل ، احمد نوا زبا جوہ ، ایم رفیق بھٹہ ، عثمان بلا، رضوان رحمانی کونسلر ، شاہد باجوہ ، ملک وحید اور دیگر نے کیا تھا اس موقعہ پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 234زاہد اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن برادری ازم سے پا ک سیاست کو فروغ دینا ہے ۔ سا بق نا ظم چودھری جا وید اقبال ، سٹی کونسلرز محمد زبیر جھارا ، شیخ جاوید کالا ، خالد سیف اللہ ، عدیل مغل ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمدحسین ، سابق نا ظم چودھری طارق بی اے ، شاہد مرزا ، حافظ محمود احمد شاد ، احمد با جو ہ ، شاہد مٹھو وغیرہ نے خطاب کیا کہ عوام 25جولائی کے دن "بلے"کے نشان پر مہر لگاکر پورے پینل کو کا میاب کرائیں ۔
طاہر اقبال